ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر میں کرفیو جاری ، تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد49ہوئی 

کشمیر میں کرفیو جاری ، تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد49ہوئی 

Sun, 31 Jul 2016 19:37:14    S.O. News Service

سری نگر ، 31؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )یہاں کے اسپتا ل میں زخمی ایک شخص کے دم توڑنے کے ساتھ ہی کشمیر میں جاری بدامنی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد آج بڑھ کر 49ہو گئی ہے ، ساتھ ہی کچھ حصوں اور وادی کے باقی حصے میں احتیاطاََ کرفیو اب بھی جاری ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 23؍جولائی کو شمالی کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے سوپور شہر میں تشدد کے دوران زخمی اشفاق احمد ڈار(17)نے آج صبح سورا کے ایس کے آئی ایم اس اسپتا ل میں دم توڑ دیا۔حزب المجاہدین کے جنگجو برہان وانی کی 8 ؍جولائی کو موت کے ایک پہلے ہوئی جدوجہد کے دوران ڈار شدید زخمی ہو گیا تھا۔سری نگر کے پانچ تھانہ علاقوں، اننت ناگ ، پلوامہ اور بارہمولہ کے کچھ حصوں اور شوپیاں میں کرفیو جاری ہے اور پورے کشمیر میں چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ سر ی نگر شہر کے صرف پانچ تھانہ علاقوں نوہٹا، کھانیار، بٹا مالو،صفاکدل اور مہراج گنج میں کرفیو جاری ہے۔وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ خدمات مسلسل ٹھپ ہے جبکہ پوسٹ پیڈ موبائل ٹیلی فون سروس کے تمام نیٹ ورکس نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔پری پیڈ موبائل پر فون آ سکتا ہے لیکن ایسے نمبروں سے فون نہیں کیا جا سکتا ہے۔اس درمیان،علیحدگی پسند جماعتوں کی طرف سے بند کے اعلان کی وجہ سے آج وادی میں مسلسل 23ویں دن بھی معمولات زندگی متاثر ہے۔علیحدگی پسند جماعتوں نے 5 ؍اگست تک کشمیر میں بند کا اعلان کیا ہے اور جمعہ کو حضرت بل درگاہ تک مارچ نکالنے کااعلان کیا ہے۔


Share: